یوکرین میں روسی جارحیت کے سنگین نتائج ہونگے: بلنکن

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور متنبہ کیا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے لاروف سے کہا کہ مشرقی یورپی ملکوں کے درمیان تنازعات کا سفارتی حل نکالا جائے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اسٹاک ہوم میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی، اس سے ایک ہی روز قبل بلنکن نے ناٹو اجلاس کے بعد کہا تھا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔لاروف سے ملاقات کے بعد ایک میڈیا بریفنگ میں بلنکن نے کہا کہ میرے خیال میں ماسکو کو اس کے مضمرات کا بخوبی ادراک ہے۔ ہم نے مذاکرات کے دوران تفصیل سے اپنی تشویش سے ان کو آگاہ کر دیا ہے۔