یوکرین میں صحت عامہ کے تحفظ کا نظام تباہ ہو چکا:ڈبلیو ایچ او

   

جنیوا : عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ یوکرین میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی چڑھائی کے آغاز کے بعد سے اب تک ایسے 64 حملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کوپن ہیگن میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کیے گئے ایک اعلان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں 15 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس عالمی ادارے نے کہا کہ ایک ماہ سے جاری اس جنگ کے یوکرین میں صحت عامہ کے نظام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اب تقریباً ہر دوسری علاج گاہ بند پڑی ہے۔