یوکرین میں فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ‘26افراد ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

کیف : یوکرین کے علاقہ خارکیو میں طیارہ کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔صوبہ کے گورنر اولکس کوشر نے بتایا ’’میں اس موقع پر موجود تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، جہاز میں 28 افراد سوار تھے ، جن میں 7 افسران اور 21 کیڈٹ شامل تھے۔ یہ بتانا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ 26 افراد ہلاک ہوئے۔ دو زندہ بچ گئے ،جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ، جبکہ چار کی تلاش جاری ہے۔ ہم ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لئے تیارہیں‘‘۔کچھ ایسی ہی اطلاعات ریاست کی ہنگامی خدمات سے بھی آئیں۔