عمارت تباہ،400 افراد نے پناہ لی تھی ‘ ہلاکتوں کا اندیشہ
کیف: یوکرین کے شہر ماریوپول کی سٹی کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے شہر کے ایک آرٹ اسکول پر بمباری کی ہے، جس سے عمارت میں موجود لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔اتوار کو سٹی کونسل نے بتایا کہ روسی فوج کی بمباری سے آرٹ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی، سٹی کونسل کا دعویٰ ہے کہ آرٹ اسکول میں 400 لوگوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔سٹی کونسل کے مطابق ہفتے کو ہونے والی اس بمباری کے بعد لوگ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، فوری طور پر جانی نقصان سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں۔