یوکرین میں پھنسی طالبہ کیلئے پرینکا گاندھی کا ٹوئیٹ

,

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئیٹ شیئر کرتے ہوئے یوکرین میں پھنسی ہندوستانی طالبہ کی مشکلات کو سامنے لایا ہے ۔ پرینکا نے وزیر اُمور خارجہ ایس جئے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ یہ لڑکی یوکرین کے پریشان حال دارالحکومت کیف میں پھنسی ہوئی ہے ۔ خدا کیلئے اسے اور دیگر تمام اسٹوڈنٹس کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کے اقدامات کئے جائیں ۔