یوکرین اور روس کے درمیان پچھلے آٹھ مہینے سے جنگ جاری ہے ۔ اس درمیان ہندوستانی سفارت خانہ نے یوکرین میں اب بھی رہ رہے ہندوستانی شہریوں کو فورا یوکرین کو چھوڑنے کو لے کر تازہ ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ بتادیں کہ کیف میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے اس سے پہلے 19 اکتوبر کو بھی یوکرین چھوڑنے کی ایڈوائزری جاری کی تھی ۔ اپنی اس تازہ ایڈوائزری میں سفارت خانہ نے لکھا کہ 19 اکتوبر کو سفارت خانہ کے ذریعہ جاری ایڈوائزری کے تسلسل میں یوکرین میں رہ رہے سبھی ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب وسائل سے فورا یوکرین چھوڑ دیں ۔