ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین نے کے بیلگوروڈ علاقے میں 65 یوکرینی قیدیوں سمیت 74 افراد کو لے جانے والے روسی طیارے کو مار گراتے ہوئے ’جرم‘ کا ارتکاب کیا ہے۔پوٹن نے جھڑپوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 65 یوکرینی فوجیوں، 6 افراد پر مشتمل عملہ اور 3 ساتھیوں کیسوار ہونے والے Il-76 قسم کے طیارے پر راکٹ مارے جانے کے بارے میں بیان دیا۔طیارے کو یوکرین کی طرف سے مار گرائے جانے پرتوجہ دلاتے ہوئے پوتن نے کہا کہ یوکرین کی مرکزی خفیہ سروس دفتر کواطلاع تھی کہ قیدیوں کو خطے میں لے جایا جا رہا ہے۔
