یوکرین پر روس، امریکہ کی 24فروری کو با ت چیت

   

واشنگٹن ۔ روس اور امریکہ یوکرین معاملہ پر 24فروری کو میٹنگ کریں گے ۔ ساتھ ہی امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کو وارننگ کے دوران کہاکہ میٹنگ سے پہلے اگر وہ جنگ کا انتخاب کرتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے ۔ وہائٹ ہاوس میں جمعہ کو مسٹر بائیڈن نے کہاکہ وزیر خارجہ ایٹینو بلنکن اور روس کے وزیر خارجہ سرگوئی لاوروف جمعرات کو یعنی 24فروری کو اس معاملہ پر بات چیت کے لئے رضامند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اوس اس تاریخ کے پہلے ملٹری کارروائی کرتا ہے تو واضح ہو جائے گا کہ ان لوگوں نے سفارتی دروازہ زور سے بند کردیا ہے ۔ ان لوگوں نے جنگ کا انتخاب کیا اوروہ اس کیلئے زیادہ قیمت چکائیں گے صرف پابندیوں سے ہی نہیں جو ہم اور ہمارے ساتھی روس پر نافذ کریں گے بلکہ اخلاقی خلاف ورزی کیلئے باقی کی دنیا بھی اسے سزا دے گی۔