یوکرین پر روسی حملے کے دس دن

   

کیف۔ یوکرین میں روسی حملے کو دس دن ہو گئے ہیں تاہم ابھی تک روسی فوجی دارالحکومت کیف میں داخل نہیں ہو سکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روسی میزائل بدستور کیف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نو فلائی زون قائم نہ کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین میں نو فلائی زون قائم کیا جائے تاکہ روسی فضائیہ کی کارروائیاں روکی جا سکیں۔