یوکرین کا امریکی میزائل سے3 روسی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

   

کیف: یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی پیٹریاٹ میزائل سے روس کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے۔یوکرین کے میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے صدر کو بتایا کہ جنوبی محاذ پر گزشتہ روز 3 روسی ایس یو 34 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے اور یہ 22 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔دوسری جانب روسی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم روسی بلاگرز نے نقصان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے فراہم کردہ پیٹریاٹ میزائل استعمال کیے گئے تھے۔