کیف : روس کے ساتھ تنازعہ کے بیچ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے ملکی فوج میں وسعت دینے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔بتایا گیا ہے یوکرین آئندہ تین سالوں کے دوران ایک لاکھ نئے فوجی بھرتی کرے گا تاہم، زیلسنکی نے واضح کیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس کے ساتھ جنگ کا خطرہ ہے۔انہوں نے اپنی حکومت اور عوام سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ روس کے ساتھ بڑے پیمانے پر مسلح تنازعہ کا اندیشہ نہیں ہے۔