یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں ہے: بوریل

   

کیف : یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پہلی دفعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہوا ہے۔ یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا ہے کہ یورپی یونین وزرائے خارجہ کا اجلاس پہلی دفعہ کسی غیر رکن ملک میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں ہے۔
غیر سرکاری اجلاس کے آغاز سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بوریل نے کہا ہے کہ اجلاس میں وزرائے خارجہ، روس کے خلاف جنگ میں مصروف ملک، یوکرین کو فراہم کی جانے والی امداد اور جنگ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تمام رکن ممالک کے وزراء نے کیف میں اجلاس کر کے یوکرین کے ساتھ تعاون کے معاملہ میں اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا ہے۔