یوکرین کا کیف ریجن پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

   

کیف : یوکرینی نائب وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے کیف ریجن پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کیف ریجن حملہ آوروں سے آزاد ہوگیا ہے۔کیف کے میئر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج کے محاصرے میں اب تک 300 افراد کی جانیں گئیں۔ترکی پیوٹن، زیلنسکی ملاقات میں مدد کرے تو اس کے مشکور ہوں گے۔