یوکرین کا 17,300 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

   

کیف : 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 17,300 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 131 طیارے، 131 ہیلی کاپٹر اور 605 ٹینک تباہ کیے گئے ہیں۔یوکرین کے جنرل اسٹاف نے 24 فروری سے 30 مارچ کے درمیان روسی فوج کے نقصانات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ ان معلومات کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج کے 17,300 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 131 طیارے، 131 ہیلی کاپٹر، 605 ٹینک، 1723 بکتر بند گاڑیاں، 305 توپیں، 96 راکٹ لانچ سسٹم اور روسیوں کے 54 فضائی دفاعی نظام تباہ کردیے گئے ہیں۔روسی افواج نے 1184 گاڑیاں، 7 بحری جہاز اور ہلکی اسپیڈ بوٹس، 75 ایندھن کی گاڑیاں اور 81 بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔