واشنگٹن ۔ یکم ؍ نومبر (ایجنسیز) امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلہ تک مار کرنے والے ٹاما ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ جنگ پینٹگان اہلکاروں نے بتایا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے یوکرین کو امریکی ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا۔ یوکرین کو امریکی ساختہ ٹاماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کریں گے۔ واضح رہے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روس کے خلاف جاری جنگ میں روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ان میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔