کیف : جی 7 ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کو اس سال 24 ارب ڈالر کی مدد دینے کا عزم کیا ہے ۔جی 7 نے ایک بیان میں کہا،‘‘جی 7 ملکوں کے وزرائے خزانہ کے 14 فروری کی بنیاد پر ہم نے بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر 2022 اور اس سے آگے کے لئے 24 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ اضافی مدد مہیا کرنے کا عزم کیا ہے۔ یوکرین کو 2014-2021 میں امریکہ سے 60 ارب ڈالر سے زیادہ کی مدد ملی تھی۔ملکوں نے یوکرین کے لئے مدد کو اور بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے ۔روس نے 24 فروری کو یوکرین میں ڈونیٹسک اور ہوہانسک جمہوریہ کی حمایت کرنے کے لئے اپنی فوجی مہم شروع کی ہے۔