یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر کی امریکی امداد کا اعلان

   

واشنگٹن: روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرین کے صدر ولاد یمیر زیلینسکی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جوبائیڈن نے گفتگو کے دوران یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔ گفت و شنید سے متعلق یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے مخصوص دفاعی حمایت، پابندیوں کے نئے پیکیج، مائیکرو فنانشل اور انسانی امداد کے بارے میں بات ہوئی۔ دوسری جانب یوکرین کے حکام کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق یوکرین کے شہر ارپن میں روسی حملے میں 200تا300 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔