یوکرین کیساتھ بات چیت بے نتیجہ

   


لندن : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کو کہاکہ امن مذاکرات بے نتیجہ صورتحال کو پہونچ چکے ہیں کیوں کہ یوکرین نے جنگی جرائم کے تعلق سے الزامات عائد کئے ہیں۔ بیلاروس کے اپنے ہم منصب ایلگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوٹین نے یوکرینی ٹاؤن بوچا کی سڑکوں سے نعشوں کی دستیابی کی رپورٹس کو خارج کردیا۔اُنھوں نے کہاکہ یوکرین میں روس کے گھٹیا مقاصد نہیں ہیں۔