یوکرین کیساتھ تعاون میں اضافہ کیا جائے : یورپی یونین

   

برسلز : 2 اکٹوبر ( ایجنسیز ) یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور خبردار کیا ہے کہ روس کے حملے براعظم کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہیکہ بلاک کا اگلا اجلاس 23-24 اکتوبر کو ہوگا اور یہ “فیصلے کا دن” ہوگا۔کوسٹا نے صحافیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “دو ہفتوں میں یورپی کمیشن 2030 کی دفاعی تیاری کا روڈ میپ پیش کرے گا اور تین ہفتوں میں یورپی کونسل دوبارہ ملاقات کرے گی اور یہ فیصلہ کن وقت ہوگا۔”ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کیف کے لیے مزید حمایت کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا ہے کہ ‘‘روس ہمیں دھمکا رہا ہے، ہمیں آزما رہا ہیلیکن ہم باز نہیں آئیں گے”۔انہوں نے کہا ہے کہ “سب سے پہلے، ہمیں یوکرین کے لیے اپنی مالی مدد کو بڑھانا ہوگا۔ اب سب جانتے ہیں کہ کیا داؤ پر لگا ہوا ہے،ہمارا بنیادی مقصد ایک ایسا مضبوط یورپ تعمیر کرنا ہے کہ جس کے ساتھ جنگ کا تصور ہی ممکن نہ ہو۔سب سے زیادہ زیر بحث مسائل میں سے ایک یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن کی تجویز کردہ “ڈرون وال” ہے جو جنگ میں ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔انہوں نے ان یورپی یونین کے ان رکن ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ان ممالک میں پولینڈ، رومانیہ، ایسٹونیا اور ڈنمارک شامل ہیں۔فریڈرکسن نے ان اقدامات کو “ہائبرڈ جنگی حکمت عملی” قرار دیتے ہوئے ایک مضبوط یورپی ردعمل پر زور دیا اور کہا ہیکہ ہر شہری اور علاقے کا تحفظ ضروری ہے۔