یوکرین کیلئے امریکی امداد سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا: فلپوٹ

   

پیرس: فرانس میں پیٹریاٹس پارٹی کے لیڈر فلورین فلپوٹ نے اتوار کو کہا کہ یوکرین کو تقریباً 61بلین ڈالر کی امریکی فوجی امداد کی ایک اور قسط سے روس یوکرین تنازعہ کا رخ نہیں بدلے گا اور اس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا جس سے یوکرین سے متعلق 60.84 بلین ڈالر کے امدادی پیکیج کا راستہ کھل جائے گا۔ یوکرین سیکورٹی سپلیمنٹل اپروپریشنز ایکٹ کے 112 کے مقابل 311 ووٹ سے ایک غیرحاضری کے ساتھ منظور ہوا۔ فلپاٹ نے فرانسیسیوں سے یوکرین کو رقوم اور ہتھیار بھیجنا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو تباہ اور خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ فرانس کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) سے نکل جانا چاہیے ۔ روس سے جلد از جلد مذاکرات کیے جائیں۔