واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ 175 ملین ڈالرز کے نئے عسکری پیکیج کی یوکرین کو فراہمی ہو چکی ہے مگر اس کے بعد اگر کانگریس نے منظوری نہ دی تو یہ امداد بند ہو سکتی ہے۔ بلنکن نے بتایا کہ اس امداد میں یوکرین کو فضائی دفاعی نظام، HIMARS، گولہ باری کا سامان اور ہارم ریڈار شکن میزائل فراہم کیے گئے ہیں مگر کانگریس نے اگر قوامی سلامتی کی خاطر اضافی مالی مدد کی درخواست کو مستردکر دیا تو یہ یوکرین کیلیے آخری عسکری امداد ہوگی۔امریکی امور دفاع پینٹاگون کے گوداموں سے یہ امداد فراہم کی جائے گی ۔