یوکرین کی حمایت کرنے پر روسی گلوکارہ ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار

   

ماسکو: یوکرین کے حق میں اور روسی فوجی آپریشن کے خلاف بولنے پر روس نے ملک کی معروف گلوکارہ زمفیرہ رامازانوفا کو ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دے دیا۔ میڈیا نے بتایا کہ روسی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ گلوکارہ زمفیرہ نے کھلے عام یوکرین کی حمایت کی تھی اور غیر دوستانہ ممالک میں کانسرٹ کیے جبکہ خصوصی عسکری آپریشن کی مخالفت میں بیانات دیے، وزارت کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نے بیرونی ذرائع سے مدد حاصل کی ہے۔زمفیرہ وسطی روس کے علاقے باسکورتستان میں پیدا ہوئیں جنہوں نے 1998 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور روس اور دیگر سابق سوویت ریاستوں میں مقبولیت حاصل کی۔معروف گلوکارہ Zemfira زمفیرہ رامازانوفا روس کی یوکرین کے ساتھ تنازعے کی مخالفت کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔