حیدرآباد۔یکم مارچ ، ( سیاست نیوز) یوکرین میں جنگ کی صورتحال کے باوجود محبت کامیاب رہی اور ایک جوڑے نے جنگ زدہ یوکرین میں شادی کی جبکہ حیدرآباد میں استقبالیہ منعقد کیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور یوکرین کی لڑکی کی آپس میں محبت کی داستان جنگ کے دوران شادی میں تبدیل ہوگئی۔ اس جوڑے نے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ 27 فروری کو حیدرآباد میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ پرتیک اور یوکرین کی لڑکی لائیوبو نے فلمی انداز میں شادی کی۔ 23 فروری کو روس کے یوکرین پر حملہ سے ایک دن قبل پرتیک اور لائیوبو یوکرین میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ حملہ کے فوری بعد وہ حیدرآباد منتقل ہوگئے اور استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ چلکور بالاجی مندر کے صدر پجاری سی ایس رنگا راجن نے مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اس جوڑے کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔ حیدرآباد میں استقبالیہ انتہائی محدود پیمانے پر تھا اور اس جوڑے کا کہنا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دھوم دھام کے بجائے سادگی سے استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ اس جوڑے نے 16 ویں صدی کے قدیم وینکٹیشورا مندر میں خصوصی پوجا کی اور یوکرین میں امن و سلامتی کی دعا کی۔ ر