یوکرین کی معروف اداکارہ میزائل حملے میں ہلاک

   

کیف : روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری اور میزائیل حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ واقعہ میں یوکرین روسی میزائل حملوں کے دوران معروف اداکارہ اوکسانا شویتس ہلاک ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ میں یوکرینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اوکسانا شویتس روس کی جانب سے دارلحکومت کیف کے ایک رہائشی علاقے پر کیے گئے میزائل حملے کے دوران ہلاک ہوئیں۔رپورٹ میں یوکرینی تھیٹرز سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ اہل خانہ کے ہمراہ جس عمارت میں رہائش پذیر تھیں، اس پر روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، جس کے باعث اوکسانا شویتس بھی ہلاک ہوگئیں۔اداکارہ کی ہلاکت پر تھیٹرز سوسائٹی اور اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا ۔

جب کہ دنیا بھر کی فنکار برادری نے بھی ان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔اوکسانا شویتس نے نہ صرف یوکرینی ٹی وی بلکہ فلموں اور تھیٹرز میں بھی کام کیا تھا اور انہیں ان کی شاندار اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا تھا۔