یوکرین کے اسکول پر بمباری،ہلاکتو ں کی تعداد60ہوگئی

   

کیف : یوکرین کے مشرقی لوہانسک کے خطے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسکول کی عمارت پر روسی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ سکتی ہے۔روسی فوج نے گزشتہ سہ پہر مذکورہ عمارت کو نشانہ بنایا جس میں نوے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔بمباری کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی اور بعد ازاں وہ منہدم ہو گئی۔اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے مگر علاقائی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے تقریباً ساٹھ افراد کے بچنے کا امکان نہیں ہے۔دوسری جانب یوکرینی نائب وزیراعظم ایرینا ویروشچک نے کہا ہے کہ ماریوپول میں انسانی انخلا کے تحت آزووستال میں موجود تمام خواتین،بچے اوت عمر رسیدہ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی فوج نے یوکرین کے شہر اودیسا پر 4 کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔فوجی کمانڈر نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک کروز میزائل اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر گرا، جس سے آگ لگ گئی۔فوجی کمانڈر نے مزید بتایا کہ مذکورہ روسی میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی بمباری بلوگوروکا کے دیہات میں کی گئی ہے جبکہ لوہانسک اور دون?ٹسک دونباس کے خطے میں آتے ہیں۔