یوکرین کے حالات پر امریکی بائیڈن کی نظر

   

واشنگٹن: روس کی جانب سے یوکرین پر فوجی کارروائی کے اعلان کے تناظر میں امریکہ یوکرین میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے ڈان باس پر فوجی کارروائی کے اعلان کے بعد یوکرین کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ساکی نے ٹویٹر پر کہاکہ بائیڈن یوکرین میں ہونے والی پیشرفت پر نظریں رکھے ہوئے ہیں اور اپنے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بار بار اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ سے بھی بات کی۔