یوکرین کے خارکیف میں دھماکوں کی خبر

   

کیف: یوکرین کی راجدھانی کیف اور خارکیف علاقے میں ہفتہ کی دیر رات دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ اطلاع یوکرین کے میڈیا میں دی گئی۔ ہفتہ کی شام کیف میں فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار کے مطابق، پورے یوکرین میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے ۔ یوکرین کی ایک نیوز ویب سائٹ نے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو دیر گئے کیف اور خارکیف کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔