یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کا رامسٹین فارمیٹ اجلاس

   

برلن: یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کا 11 واں اجلاس جمعہ کو جرمنی کے یو ایس رامسٹین ایئر بیس پر شروع ہوا۔ یوکرین کی حمایت کرنے والے 50 سے زائد ممالک کے وزرائے دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کی موجودہ صورتحال اور کیف کو اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے جمع ہوئے ۔ یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے کہا کہ یوکرین کے وفد کی اولین ترجیحات میں اضافی فضائی دفاعی نظام، توپ خانے کے گولے اور الیکٹرانک جنگی آلات کی فراہمی پر بات چیت شامل ہے۔
اجلاس کی صدارت امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کریں گے ۔ میٹنگ میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک سے متعلق مختلف سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔