کیف: یوکرین نے روسی نیول ہیڈکوارٹر پر حملے اور اس میں کئی فوجی افسران کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کریمیا میں روسی نیول ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے میں اعلیٰ فوجی افسران سمیت درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری جانب روس کی جانب سے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ ایک فوجی اہل کار مارا گیا ہے، تاہم بعد میں جاری بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فوجی اہل کار حملے کے بعد سے لاپتا ہے۔ یہ حملہ کریمیا بندرگاہ کے قریب سیواستوپول شہر میں ہوا۔
شامی فوج کا دیہات پر حملہ
2 شہری ہلاک
دمشق : شامی فوج کے ادلب کے مشرقی دیہات سرمین پرحملے میں دو عام شہری ہلاک اور سو زخمی ہو گئے۔ادلب کے صراکیب نامی قصبے میں موجود شامی فوج اور ایرانی نواز غیر ملکی دہشتگردوں نے مشرقی ادلب کے دیہات سرمین پر اسلحہ کھول دیا۔سول دفاعی ذرائع کا بتانا ہے ہک اس حملے میں دو عام شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کیلیے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔