کیف: یوکرین کے شہر بوچا سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد سڑکوں پر کم از کم 20 شہریوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ کئی نعشیں عجیب و غریب حالت میں ملی ہیں۔ کچھ شہریوں کی نعشیں فٹ پاتھ پر منہ کے بل پڑی تھیں اور کچھ کھلے چہرے کے ساتھ سیدھی پڑی تھیں۔بی بی سی کے مطابق 24 فروری کو روسی افواج کے یوکرین میں داخل ہونے کے دو یا تین دنوں کے بعد، یوکرینی فوج نے روسی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو بوچا شہر سے کیف شہر جاتے ہوئے تباہ کر دیاتھا۔حملے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ یوکرین کی افواج نے ترک ڈرون بائراکتار کا استعمال کرکے قافلے پر حملہ کیا۔