یوکرین کے شہر میلٹ کے میئر کا اغوا

   

کیف۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی فورسز پر یوکرین کے ایک میئر کو اغوا کرلینے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ کمزوری کی علامت ہے۔ زیلنسکی نے ملکی پارلیمان کو بتایا کہ یوکرین کے جنوبی شہر میلٹ پول پر قبضہ کرنے والی روسی فوج نے شہر کے میئر ایوان فیدوروف کا اغوا کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیدروف نے قابض فوج سے کسی طرح کا تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ فیدروف نے یوکرین اور اپنی کمیونٹی کا بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ ان کا اغوا روسی کمزوری کو اجاگر کرتا ہے۔