یوکرین کے فٹبالر روپڑے

   

گلاسگو۔ ورلڈکپ کے ایک مقام کے قریب یوکرین کے فٹ بال اسٹار اولیکسینڈر جنچینکو آنسو نہیں روک سکے جب انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کا اپنی ٹیم کے لیے کیا مطلب ہے۔ یوکرین قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے سے دو میچ دور ہے، اسے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے، جو مارچ میں ہونا تھا لیکن روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیاگیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کے ڈیفنڈر جنچینکو نے کہا ہم یوکرین کے لوگوں کو خوش رہنے کا موقع دینا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں اس وقت اس کی بہت ضرورت ہے۔