یوکرین کے 5شہرو ں سے عوام کا انخلا، روس کی عارضی جنگ بندی

,

   

کیف : یوکرین کے 5 مقامات سے شہریوں کو نکالنے کے لیے
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کے اعلان کے بعد روسی فوج نے چہارشنبہ صبح 7.00بجیتک مزید شہریوں کو نکالنے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا۔انسانی امور کے انچارج سیل نے واضح کیا کہ روسی وزارت دفاع نے ماسکو کے وقت کے مطابق 10بجے جنگ بندی کا اعلان کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی راہداری قائم کرنے کے لیے تیار ہیاس کے علاوہ ماسکو نے تصدیق کی کہ یہ تجویز یوکرین کے حکام کو پیش کی جائے گی جنہیں آدھی رات تک انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے مقام اور ان کے فعال ہونے کے وقت کی تصدیق کرنا ہو گی۔آج صبح شہریوں کے انخلاء کے لیے پہلی راہداری قائم کی گئی۔ خاص طور پر شمال مشرقی یوکرین میں سومی میں قائم کی گئی راہ داری سے دن کے وقت دو قافلے روانہ ہوئے۔کیف میٹرو پولیٹن علاقے میں بھی انخلاء جاری ہے، جب کہ شمال میں بوچا اور جنوب میں ماریوپول جیسے دیگر شہروں میں شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ماسکو کے مطابق گذشتہ دنوں کی کئی ناکام کوششوں کے بعد یوکرین کے 5 شہروں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے آج انسانی ہمدردی کی راہداری کھول دی گئی۔