یوکے بزنس کونسل نے تلنگانہ حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی

   

حیدرآباد 27 مارچ ( یو این آئی) برطانیہ کی تجارت، سرمایہ کار اور تلنگانہ میں معاشی ترقی کی سمت ایک اہم قدم کے طورپر یو کے انڈیا بزنس کونسل نے بدھ کو تلنگانہ حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی ہے تاکہ ریاست میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کو مستقبل میں مزید مستحکم کیاجاسکے ۔اس یادداشت مفاہمت کے مطابق تلنگانہ کی حکومت اور یوکے انڈیا بزنس کونسل معلومات کے تبادلہ،آسان تجارت کے لئے اصلاحات کوفروغ دینے ، آسان تجارتی تبادلہ خیال اور برطانیہ کی تجارت کی ضروریات سے ریاستی عہدیداروں کی واقفیت کو یقینی بنانا ہے ۔