حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز)اسٹڈی گروپ کی جانب سے یکم مئی کو ہندوستان میں کیریئر کونسلرس کی پہلی بار مفت ورچوئل یوکے ویزا ٹریننگ پیش کرے گا اور ان تربیتی سیشنوں کو ملک کے کسی بھی حصے سے کیریئر کونسلرس حاصل کرسکتے ہیں۔اسٹڈی گروپ ، ایک عالمی کمپنی جو یونیورسٹی کے ڈگری پروگراموں کے لئے بین الاقوامی طلباء کو تیار کرتی ہے ، مفت ورچوئل یوکے ویزا ٹریننگ سیشن کا اعلان کیا ہے ۔ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کو درپیش چیلنجوں اور معلومات سے نمٹنے کے لئے یہ سشن رکھا گیا۔ 27 اپریل کو پہلا سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ہے اوراب یکم مئی کو دوپہر 1.30 سے 3.30 بجے کے درمیان یہ آن لائن سیشن رہے گا۔