یوگانڈا :انتخابات سے قبل سوشیل میڈیا بلاک

,

   

کمپالا: مشرقی آفریقی ملک یوگانڈا میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے دو روز قبل سوشل میڈیا بلاک کر دیا گیا۔ یہ پابندی ملکی مواصلات اتھارٹی کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے کئی دیگر کیساتھ ساتھ فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، سگنل اور وائبر کے نیٹ ورک متاثر ہوئے ہیں۔ یووری موسیونی 1986ء سے اس ملک کے صدر ہیں اور وہ چھٹی مدت صدارت کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ قدرے نوجوان 38 سالہ سابق پاپ اسٹار بوبی وائن سے ہے۔