یوگا اور آیوروید کا امتزاج بیماریوں کا خاتمہ کرے گا:مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جدید طبی سائنس میں یوگا اور آیوروید کے انضمام کو ثبوت پر مبنی موثر علاج کا ذریعہ ثابت ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستانی نظام طب کا استعمال ملک میں بیماریوں کے خاتمے اورکفایتی علاج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ سچ کو ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی، جو سیدھا ہوتا ہے اسے بھی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن جب جدید میڈیکل سائنس کی بات آتی ہے تو سب سے اہم چیز ثبوت ہے ۔ صدیوں سے ہندوستانی زندگی کا حصہ رہے یوگا آیورویدجیسے ہمارے صحیفوں کے سامنے ثبوت پر مبنی تحقیق کا فقدان، ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے ۔ نتائج نظر آتے ہیں، لیکن ثبوت نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن، یہ خوش آئند ہے کہ ثبوت پر مبنی علاج کے دور میں، یوگا اور آیوروید اب جدید دور کے ٹسٹوں اور آزمائشوں پر کھرے اتررہے ہیں۔