نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ کی اہلیہ گیتا بسرا نے کہا کہ یوگا اور پرانیام انہیں اپنے کیریئر اور طرز زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر اور اداکارہ گیتا بسرا نے قومی دارالحکومت دہلی میں سن شائن اسکن اینڈ ہیئر کلینک کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گیتا بسرا نے اپنی فٹنس اور خوبصورتی کا پورا کریڈٹ سنشائن اسکن اینڈ ہیئر کلینک کی بانی ڈاکٹر نمرتا گھئی کو دیا۔گیتا بسرا نے کہاکہ میں ڈاکٹر نمرتا گھئی سے کوویڈ وبائی مرض کے دوران ملی۔ اس وقت میری ڈلیوری کی وجہ سے مجھے بال گرنے اور جلد کے مسائل کا سامنا تھا۔ پھر میں نے اپنا مسئلہ نمرتا گھئی کو بتایا اور ان کے مشورے پر کام کر کے میں نے خود کو اتنا فٹ بنا لیا۔