یوگا قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ :کجریوال

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے یوگا کو قدرت کا ایک خوبصورت تحفہ قرار دیتے ہوئے لوگوں کو خود یوگا کرنے اور دوسروں کو صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کی تلقین کی۔ کجریوال آج یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یہاں کے لوگوں کے ساتھ یوگا کی مشق کرنے کے لیے “دہلی کی یوگ شالہ” میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کا وہ شہر بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ پارکوں میں یوگا کرتے ہیں۔ اب ہمیں ہزاروں کی تعداد کو لاکھوں میں لے جانا ہے ۔ ہم نے دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں تمام علاج مفت کر دیا ہے ۔ اب ہمارا مقصد یہ ہے کہ دہلی کا ہر فرد یوگا کرے ، تاکہ کوئی بیمار نہ ہو۔ اگر یوگا ہماری زندگی کا حصہ بن جائے تو بیماریاں بھی دور رہتی ہیں اور تناؤ بھی دور ہو جاتا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے دہلی کے لوگوں سے ‘دہلی کی یوگ شالہ’ کا حصہ بننے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر آپ بھی یوگا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں 9013585858 پر کال کریں۔ دہلی حکومت آپ کو یوگا ٹیچر مفت فراہم کرے گی۔