نئی دہلی 14جون (یو این آئی) بین الاقوامی یوگا ڈے سے پہلے ، “یوگا کنیکٹ 2025: ایک پرتھوی،ایک سواستھیہ کے لئے یوگ” پر ایک عالمی کانفرنس ہفتہ کو قومی راجدھانی میں منعقد ہوئی جس میں پوری دنیا سے معروف بین الاقوامی یوگا اداروں کے ایک ہزار سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔مرکزی آیوش وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں دنیا یوگا کی افادیت کو سمجھ رہی ہے اور لوگ اس کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔