یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں: وزیر اعظم مودی

   

نئی دہلی: کچھ دنوں بعد پوری دنیا میں یوگا ڈے منایا جائے گا۔ اس سے پہلے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے کئی فائدے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: کچھ ہی دنوں بعد پوری دنیا میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا جائے گا۔ میری اپیل ہے کہ آپ سبھی یوگا ڈے کا حصہ بنیں اور یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں۔ اس کے ایک نہیں بلکہ بہت سے فائدے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یوگا سے متعلق یوٹیوب کا لنک بھی شیئر کیا۔