یوگا کے دوران بابا رام دیو ہاتھی سے گرپڑے

,

   

Ferty9 Clinic

متھرا: یوگا گرو بابا رام دیو نے ہاتھی پر بیٹھ کر یوگا کرنا شروع کردیا ۔ ان کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ یوگا کرنے کے دوران ہاتھی سے گرپڑے ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اِدھر اُدھر حرکت کرتے ہوئے بابا رام دیو کے توازن کو بگاڑ رہا تھا ۔ یوگا کے وقت بابا رام دیو زمین پر گرپڑے ۔ وہ اترپردیش کے متھرا میں آشرم کے سنتوں کو یوگا کی ترکیبیں سکھارہے تھے ۔