نئی دہلی: یوگا گرو بابا رام دیو بارش میں سیکل چلارہے تھے کہ اچانک ان کی سیکل بے قابو ہوگئی اور وہ گرپڑے۔ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو وائرل ہوگیا اور صارفین اس واقعہ پر کئی تبصرے کررہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف لکھتا ہے ”آخر میں شائد کوئی آسن ہی کرر ہے ہیں“۔ ایک صارف ہندی میں لکھتا ہے ”لڑک گئے بابا جی“۔ ایک صارف نے اسے کامیڈی شو بتایا۔ بابا رام دیو نے ہندوستان میں کورونا وائرس سے صحت یابی کے اعداد کی وجہ یوگا بتایا ہے۔
लुढ़क गए बाबा जी…… 😂😂😂😂 #रामदेव #Ramdev https://t.co/3grRlGnhzY
— NK (@PotterHeadNK) August 21, 2020
देखिये बाबा रामदेव की साइकिल चलाते हुए Exclusive तस्वीरें 😂😂😂 pic.twitter.com/NBmIWCNsUl
— Kirti (@Ghani_Bawri) August 21, 2020
انہوں نے پچھلے دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں لوگ یوگا کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کورونا سے جلد صحت یاب ہورہے ہیں۔رام دیو بابا آئی پی ایل 2020 کیلئے اسپانسرشپ کیلئے بھی تیار ہیں۔