یوگنڈا دوہزار افغان مہاجرین کو عارضی قیام فراہم کرنے تیار

   

کمپا: یوگنڈا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی درخواست پر دو ہزار افغان مہاجرین کو قیام کی عارضی سہولت دینے پر تیار ہو گیا ہے۔ قدرتی آفات اور امدادی کاموں اور مہاجرین کی وزیر ایتھرانیاکون نے کہا ہے کہ ملک کے صدر یووری موسوینی نے انہیں بتایا ہے کہ وہ افغانستان سے آنے والے 2000 مہاجرین کی میزبانی کے لیے تیاری شروع کر دیں۔ امریکہ ایسے افغان باشندوں اور ان کے خاندان کے افراد کو اپنے ملک منتقل کرنا چاہتا ہے جنہوں نے افغانستان میں مختلف شعبوں میں امریکہ کے لیے خدمات سرانجام دیں تھیں۔انہیں خدشہ ہے کہ امریکہ سے تعلق کی بنا پرطالبان انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انیاکون نے بتایا کہ ہم 2000 مہاجرین کے قیام کا انتظام کر رہے ہیں۔ ہمیں توقع ہیکہ انہیں 500 افراد کی شفٹ میں لایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این سی آر نے ان کے عارضی قیام کے لیے اینٹیبے میں ہوٹل محفوظ کروا لیے ہیں، جہاں وہ عارضی طور پر قیام کریں گے اور ان کی اسکرینگ کی جائے گی۔