یوگنڈا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکہ ، 10 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کمپالا ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوگنڈا کی پولیس کے مطابق مغربی یوگنڈا میں ایک ایندھن لے جانے والے ٹینکر میں ہوئے دھماکے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پو لیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایندھن لے جانے والے ٹینکر ڈرائیور کا ٹینکر پر کنٹرول نہ ہونے پر وہ دو ٹیکسیوں اور ایک کار سے ٹکرا گیا جس کے بعد کاروں میں بھی کم شدت والے دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے آس پاس میں موجود دکانات میں بھی آگ لگ گئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یوگنڈا کی سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں، دوسری طرف پولیس کا یہ الزام ہے کہ گاریوں کو تیز ترین رفتار سے دوڑانے والے حادثات کے ذمہ دار ہیں ۔