کمپالا، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوگنڈا کے ضلع نگورا میں ہوئے سڑک حادثہ میں کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے ترجمان نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ کیوغاعلاقے کے پولیس ترجمان مائیکل اوڈونگو نے بتایا کہ سوروتی-مبالے قومی شاہراہ مکرا میں ٹیکسی کا ٹائر پھٹنے کے بعد تین مرتبہ پلٹ گئی اور ڈرائیور گاڑی پر قابو نہیں رکھ سکا جس سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ ٹیکسی مبالے سے سوروتي شہر جا رہی تھی۔مسٹر اوڈونگو نے کہا کہ ڈرائیورٹیکسی کو بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا ۔ گاڑی کا ٹائر پھٹنے پر وہ اس پر قابو نہیں رکھ سکا اور گاڑی تین ،مرتبہ پلٹ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو سوروتی مقامی ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور لاشوں کو اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے ۔
