کمپالا۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے بتایا کہ 25 سالہ گوریلا کو مقامی پارک میں سیاحوں کیلئے رکھا گیا تھا لیکن وہ یکم جون کو پارک سے غائب ہوگیا جس کے اگلے ہی روز اس کی نعش ملی۔حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے سور کا گوشت، رسی، تاریں اور نیزہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ اس شخص نے اپنے بچاؤ کی خاطر گوریلا کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔