یوگی آدتیہ ناتھ کا ’’کچنودا ڈیم ‘‘پراجکٹ کا معائنہ

   

للت پور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو للت پور میں 174.97کروڑ روپئے کے اخراجات والے کچنودا باندھ پروجکٹ کا معائنہ کیا۔ بندیل کھنڈ کے دورے پر پہنچے یوگی نے حکام کو جل جیون مشن کے پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 174.97 کروڑ کے اخراجات سے للت پور کے کچنودا ڈیم پروجیکٹ سے 1,45,324 آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ منصوبہ سال 2022 تک مکمل ہونا ہے ۔ اس ڈیم کی مجوزہ پائپ لائن کی لمبائی 564 کلومیٹر ہے ۔ جس میں 62 ریونیوگرام کو فائدہ ملے گا۔وزیراعلیٰ بعدمیں پولیس لائن پہنچے اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلع میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے تعلق سے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے جھانسی کی گلارا، بچولی اور تلیٹھا سرکاری واٹر سپلائی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت 114 گاؤں کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ یہ منصوبہ جون میں مکمل ہونا ہے ۔ یوگی نے مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں واقع پتامبرا مائی کا دورہ کیا۔ وہ پتامبرا پیٹھ مندر پہنچے جہاں انہوں نے پتامبرا مائی کو پوجا کی۔ آفیشیل ذرائع کے مطابق جل جیون مشن کے تحت حکومت زمینی سطح پر تیزی سے کام کر رہی ہے ۔زیر زمین پانی کو محفوظ کرنے کے لیے جہاں دیہاتوں میں تیزی سے بحالی اور تالابوں کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے ۔ حکومت ریاست میں تیزی سے نئے کنویں اور نئے ڈیم بنا رہی ہے ۔