یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیراعظم مودی سے 2 گھنٹے تک ملاقات، اترپردیش کی نئی کابینہ پر ہوئی بات چیت

   

Ferty9 Clinic

یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلسل دوسری بار اتر پردیش اسمبلی انتخابات جیتنے کے تین دن بعد اتوار کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ‘آج یوگی آدتیہ ناتھ جی سے ملاقات ہوئی۔ میں نے یوپی انتخابات میں ان کی تاریخی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ گزشتہ 5 سالوں میں انہوں نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔مانا جا رہا ہے کہ سی ایم یوگی کے ساتھ پی ایم مودی کی یہ ملاقات یوپی میں نئی ​​کابینہ کی تشکیل کو لے کر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے یوگی پارٹی کے تنظیم جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش سمیت کئی لیڈر دہلی پہنچ چکے ہیں۔ یوگی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔