یوگی آدتیہ ناتھ 25 مارچ کو یوپی کے وزیر اعلی کے طور پر لیں گے حلف، مسلسل دوسری بار ریاست کی سنبھالیں گے کمان

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش کی نو منتخب بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 25 مارچ کو شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب راجدھانی کے شہید پاتھ پر واقع اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے ممکنہ طور پر 21 مارچ کو بی جے پی لیجسلیچر بورڈ کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ جنہوں نے پارٹی کو حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں زبردست جیت دلائی تھی، قائد ایوان منتخب ہوں گے اور لگاتار دوسری بار وزیر اعلیٰ بنیں گے۔